ہومتازہ ترینوینزویلا کے امدادی کارکن زلزلے کے بعد ہم وطنوں کو بچانے کے...

وینزویلا کے امدادی کارکن زلزلے کے بعد ہم وطنوں کو بچانے کے لئے چینی مہارتیں استعمال کر نے لگے

وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلوں کے بعد چینی کمپنیوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

چین وینزویلا چیمبر آف کامرس نے امدادی کارروائیوں کے لئے کرینوں اور بھاری مشینری کو متحرک کر دیا۔

پٹنی ڈیلگاڈو نے برسوں پہلے ایک مقامی چینی کمپنی میں کام کے دوران چینی ماہرین سے کرین چلانے کی تربیت حاصل کی تھی۔

ساؤنڈ بائٹ (ہسپانوی): پٹنی ڈیلگاڈو، سابق ملازم، چینی کمپنی، وینزویلا
’’ہم تلاش اور امدادی کارروائیاں پوری کوشش کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ملبے تلے دبے اپنے ہم وطنوں کو جلد از جلد بچا لیں گے۔ جمعہ کی رات ہم چار افراد کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوئے۔
ہمیں امید ہے کہ آج مزید لوگوں کو بھی زندہ نکال لیں گے۔
ہم کسی کو بھی بے سہارا نہیں چھوڑ سکتے۔ ان کی زندگیاں بھی ہماری جانوں کی طرح قیمتی ہیں اور ہر شخص زندہ رہنے کا حق رکھتاہے۔‘‘

وینزویلا میں مقیم چینی باشندوں نے تقریباً 500 ٹن امدادی سامان عطیہ کیا ہے جس سے قدرتی آفت سے متاثرہ تقریباً 10 ہزار خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

کراکس سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں