ہومتازہ ترینچینی صدر کی پیپلز آرمڈ فورسز پر پارٹی کی مکمل قیادت برقرار...

چینی صدر کی پیپلز آرمڈ فورسز پر پارٹی کی مکمل قیادت برقرار رکھنے کی تاکید

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے بدھ کے روز پیپلز آرمڈ فورسز پر پارٹی کی مکمل اور غیر متزلزل قیادت برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیاہے۔

شی جن پھنگ، جو چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے 2027 میں پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی صد سالہ تقریبات سے متعلق اہداف کے حصول اور پیپلز آرمڈ فورسز کو تیز رفتاری سے عالمی معیار کی فوج میں تبدیل کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔

شی جن پھنگ نے چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے بھرپور تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی امن اور ترقی کے فروغ میں مزید موثر کردار ادا کیا جانا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں