ہومتازہ ترینچینی پیپلز لبریشن آرمی کا ہوانگ یان ڈاؤ کے اطراف میں جنگی...

چینی پیپلز لبریشن آرمی کا ہوانگ یان ڈاؤ کے اطراف میں جنگی تیاری کے گشت

بیجنگ (شِنہوا) چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی سدرن تھیٹر کمانڈ (ایس ٹی سی) کے بحری اور فضائی یونٹس نے چین کے ہوانگ یان ڈاؤ اور اس کے گرد و نواح کے سمندری اور فضائی علاقے میں جنگی تیاری کے گشت کئے۔

ایس ٹی سی کے مطابق ہوانگ یان ڈاؤ چین کے علاقے کا ایک لازمی حصہ ہے اور اس نے جون سے اس کے اطراف میں اپنی جنگی تیاری کے گشت کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اس نوعیت کے گشت مختلف اقسام کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات کا موثر جواب ہیں۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ان کا مقصد چین کی علاقائی خودمختاری کا پختہ دفاع کرنا اور بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔‘‘

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں