ہومپاکستانآزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے انتخابی...

آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے انتخابی اتحاد کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے سیاسی اتحاد کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے اس اتحاد کا اعلان کیا۔

پی پی رہنما چوہدری یاسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جے یو آئی کے ساتھ باضابطہ سیاسی اتحاد کا اعلان کرتے ہیں، اس سے دونوں جماعتوں کو ریاست میں فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا ہے۔

چوہدری یاسین نے اعلان کیا کہ ایل 14 اور ایل 23 پر جے یو آئی امیدوار دونوں پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ جے یو آئی آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے کہا کہ آج آزاد جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد ہوا ہے، پیپلزپارٹی ہمیں دو حلقوں میں سپورٹ کرے گی جبکہ دیگر تمام حلقوں میں جے یو آئی پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں