ہومتازہ ترینمقبول چینی فلم "ڈیئر یو" کی سڈنی میں پہلی نمائش، آسٹریلیا بھر...

مقبول چینی فلم "ڈیئر یو” کی سڈنی میں پہلی نمائش، آسٹریلیا بھر میں ریلیز ہو گی

چین کی زبردست عوامی پذیرائی حاصل کرنے والی فلم ’ڈیئر یو‘ کی آسٹریلیا میں پہلی نمائش منگل کے روز سڈنی میں کی گئی جبکہ آسٹریلیا بھر کے سینما گھروں میں اس کی باقاعدہ نمائش جمعرات سے شیڈول ہے۔

’ڈیئر یو‘ کم بجٹ میں تیار کی گئی فلم ہے۔ اس کی زیادہ تر شوٹنگ چاؤشان (تیوچیو) بولی میں کی گئی ہے۔ یہ رواں برس چین کی غیر متوقع طور پر ریکارڈ توڑ کامیاب ترین فلموں میں شامل ہے۔

اس پہلی نمائش کا اہتمام آسٹریلین چائنیز تیوچیو یوتھ ایسوسی ایشن اِنکارپوریٹڈ اور آسٹریلیا میں فلموں کے تقسیم کار ادارے سی ایم سی پکچرز نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ تقریب میں تقریباً 1300 افراد نے شرکت کی۔

آسٹریلین چائنیز ٹیوچیو یوتھ ایسوسی ایشن اِنکارپوریٹڈ کے صدر دو ٹِنگ نے کہا کہ یہ تقریب محض ایک فلم کی نمائش نہیں بلکہ دنیا بھر میں آباد چاؤشان برادریوں سے منسلک خاندانی اور ثقافتی رشتوں کا ایک جیتا جاگتا ثبوت بھی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): دو ٹِنگ، صدر، آسٹریلین چائنیز ٹیوچیو یوتھ ایسوسی ایشن اِنکارپوریٹڈ

’’ہم چاؤشان باشندے وفاداری، دیانت، اصول پسندی اور محنت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ آسٹریلیا میں اس فلم کی نمائش سڈنی اور پورے آسٹریلیا میں آباد چاؤشان برادری کے لئے اپنی ثقافت کو مزید گہرائی سے سمجھنے کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔ یہ نوجوان نسلوں میں اپنےثقافتی ورثے کی منتقلی اور تحفظ کے لئے بھی ایک اہم اقدام ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چی شِن، ناظر

’’یہ ایک نہایت متاثر کن اور باریک احساسات سے بھرپور کہانی ہے جو ہمارے آبائی وطن سے تعلق اور لوگوں کے درمیان موجود محبت، گرم جوشی اور باہمی تعاون کو خوبصورتی سے پیش کرتی ہے۔ میرا یقین ہے کہ بیرونِ ملک مقیم چینی برادریاں اس فلم سے گہرا تعلق محسوس کریں گی۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم آج دنیا کے کسی بھی حصے میں رہتے ہوں چین ہمیشہ ہمارا گھر رہے گا۔ یہ ایک ایسی سرزمین ہے جو ہمیشہ ہمارے دلوں کے قریب رہے گی اور جس سے ہمارا تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جیمز بریڈلے، فلم پروڈیوسر و ہدایت کار، سڈنی

’’میرے خیال میں یہ ایک نہایت خوبصورت فلم ہے جس میں ایک نرم اور جذباتی کہانی بیان کی گئی ہے۔ اس کہانی نے مجھے چین اور تھائی لینڈ کی تاریخ کے ایسے پہلوؤں سے روشناس کرایا جن سے میں پہلے واقف نہیں تھا۔ فلم کو نہایت خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔ اس کی عکس بندی بہت دلکش، اداکاری انتہائی عمدہ جبکہ کہانی بے حد جذباتی اور دل کو چھو لینے والی ہے۔‘‘

سی ایم سی پکچرز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر دوان وِی کے مطابق اس فلم کی پہلی نمائش نے آسٹریلیا میں کسی بھی چینی زبان کی فلم کے پریمیئر میں ناظرین کی سب سے زیادہ شرکت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ فلم سڈنی، ملبورن، برسبین، پرتھ اور ایڈیلیڈ سمیت آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

سڈنی، آسٹریلیا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں