ہومانٹرنیشنلجدید لیتھیم آئن بیٹریوں کی تیاری کیلیے پاکستانی اور چینی کمپنی میں...

جدید لیتھیم آئن بیٹریوں کی تیاری کیلیے پاکستانی اور چینی کمپنی میں ایم او یو سائن

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان جدید لیتھیم آئن بیٹریوں کی تیاری کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے اس تقریب میں کہا کہ یہ شراکت داری ملک میں نئے صنعتی انقلاب کی بنیاد بنے گی۔

سیگولز گروپ (پاکستان) اور ہیبئی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ (چین) کے درمیان معاہدہ موون پک ہوٹل، سینٹورس اسلام آباد میں ہوا۔ معاہدے کے تحت جدید بیٹریوں، توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام، برقی گاڑیوں کے چارجنگ ڈھانچے اور صاف توانائی سے متعلق ٹیکنالوجیز میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

ہارون اختر خان نے اس شراکت داری پر دونوں کمپنیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی صنعتی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے برقی گاڑیوں، بیٹری ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور مصنوعی ذہانت میں عالمی قیادت حاصل کی ہے، جو ترقی پذیر ممالک کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔ پاکستان کو چین کے ساتھ مستقبل کی صنعتوں کی تعمیر پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لیتھیم آئن بیٹریوں کی تیاری اور اسمبلنگ کا منصوبہ نئے صنعتی ماحولیاتی نظام کی بنیاد ہے، جو چینی ٹیکنالوجی کو پاکستان کی صنعتی صلاحیت کے ساتھ یکجا کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں