ہومتازہ ترینآکلینڈ میں چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان ثقافتی تبادلے کی تقریب...

آکلینڈ میں چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان ثقافتی تبادلے کی تقریب کا انعقاد

آکلینڈ، نیوزی لینڈ (شِنہوا) نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ماتاریکی کثیرالثقافتی میلہ 2026 منعقد ہواجس کا مقصد ماؤری نئے سال کی آمد کا جشن منانا تھا۔

تقریب کا آغاز ماؤری روایتی استقبالیہ تقریب سے ہوا، جس کا مشترکہ اہتمام نیوزی لینڈ ملٹی کلچر اینڈ آرٹس ایکسچینج سنٹر اور ہوانی وائی تیتی مارائے نے کیا۔ اس موقع پر ماؤری روایتی گیت، رقص اور ثقافتی پروگراموں کے ساتھ ساتھ چینی مارشل آرٹس، چینی رقص اور چھوئر کی پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس نے ماؤری اور چینی ثقافتوں کے منفرد حسن کو اجاگر کیا۔

آکلینڈ میں چین کے قونصل جنرل چھن شی جئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماتاریکی، جو نیوزی لینڈ کے کیلنڈر میں ماؤری نئے سال کے آغاز کی علامت ہے، ملک کا ایک منفرد اور نہایت اہم روایتی تہوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ماؤری قوم کی صدیوں پر محیط دانش، فطرت کے احترام، خاندان سے وابستگی اور زمین کے تحفظ جیسے اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدار چینی ثقافتی روایات سے گہری مماثلت رکھتی ہیں، جن میں آسمان کے احترام، انسان دوستی، خاندانی اتحاد اور انسان و فطرت کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا جاتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ "یہ مشترکہ روحانی بنیاد ہماری دونوں تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے لئے ایک فطری رشتہ فراہم کرتی ہے۔”

منتظمین نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ تقریب چینی اور ماؤری ثقافتوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم ثابت ہوگی، نیوزی لینڈ کی مختلف برادریوں کے درمیان روابط اور دوستی کو مزید فروغ دے گی اور ملک کی کثیرالثقافتی شناخت کو اجاگر کرے گی۔

تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جن میں سیاسی، کاروباری اور ثقافتی حلقوں کے نمائندوں کے علاوہ مقامی شہری بھی شامل تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں