ہومانٹرنیشنلڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں واپس آنے کے بعد اربوں ڈالر کما...

ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں واپس آنے کے بعد اربوں ڈالر کما چکے ہیں، جوبائیڈن

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں واپس آنے کے بعد اربوں ڈالر کما چکے ہیں۔ بائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ کی آمدنی میں اضافہ حیران کن ہے اور انہیں اس کی کوئی پروا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدارت سے پیسہ بنانا ٹرمپ کے صدر بننے کی وجوہات میں شامل ہے۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے جان بوجھ کر نیٹو کو کمزور کرنے کی کوشش کی اور امریکی اتحادیوں پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ترجیح دی۔ بائیڈن نے ٹرمپ کو ‘ہارے ہوئے شخص’ قرار دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں