زیورخ (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں مسلمان فٹبالرز کو دی جانے والی ‘مین آف دی میچ’ ٹرافی سے شراب بنانے والی کمپنی کا لوگو ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ اقدام مسلمان کھلاڑیوں کے مذہبی جذبات کے احترام میں کیا گیا ہے۔
برطانوی اسپورٹس میڈیا پلیٹ فارم ‘ای ایس پی این یوکے’ کے مطابق مصر کے محمد صلاح، میسی اور برازیل کے وینیسیئس جونیئر کو ملنے والی ٹرافیوں میں نمایاں فرق دیکھا گیا ہے، جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ مسلم کھلاڑیوں کے لیے الکوحل برانڈ کا لوگو ہٹا دیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ 2026 اب تک گولز کی تعداد کے لحاظ سے تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن چکا ہے۔ امریکا اور ترکی کے درمیان میچ میں 173 واں گول اسکور ہوا، جس نے قطر ورلڈ کپ کے 172 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ارجنٹائن کے لیونل میسی اس ٹورنامنٹ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 100 گولز کی تیز ترین تعداد تک پہنچ چکا ہے۔
مصر اور ایران کی ٹیمیں اپنے آخری گروپ میچ میں مد مقابل ہوں گی، جس کے نتیجے میں راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنانے کا فیصلہ ہوگا۔ ایرانی گول کیپر علی رضا بیرانوند نے مصری ٹیم کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی ٹیم کا مقصد اپنے ملک کے لوگوں کو خوشی دینا ہے۔


