ہومانٹرنیشنلآئی بی ایم کا بڑا اعلان، 0.7 نینو میٹر کی نئی چپ...

آئی بی ایم کا بڑا اعلان، 0.7 نینو میٹر کی نئی چپ میں 100 ارب ٹرانزسٹرز

نیویارک (لارڈ میڈیا): امریکی ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے چپ ڈیزائن میں ایک نئی پیشرفت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ایک ناخن جتنی چھوٹی سلیکون چپ میں 100 ارب ٹرانزسٹرز نصب کرنا ممکن ہو سکے گا۔ اس ٹیکنالوجی کو نانو اسٹیک کہا جاتا ہے اور یہ 0.7 نینو میٹر کی سطح پر کام کرتی ہے، جو اسے دنیا کی پہلی معلوم چپ ٹیکنالوجی بنا سکتی ہے جو ایک نینو میٹر سے بھی کم سطح پر کام کرے۔

آئی بی ایم کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے تجارتی پیداوار تک پہنچنے میں ابھی کئی سال لگ سکتے ہیں، لیکن ابتدائی تجربات حوصلہ افزا رہے ہیں۔ نئی چپ نے آزمائشی مراحل میں 2 نینو میٹر چپ کے مقابلے میں 50 فیصد بہتر کارکردگی اور 70 فیصد زیادہ توانائی بچت کا مظاہرہ کیا۔

کمپنی نے یاد دلایا کہ 2021 میں متعارف کرائی گئی 2 نینو میٹر چپ ٹیکنالوجی نے بھی کارکردگی اور توانائی کے استعمال میں نمایاں بہتری دکھائی تھی۔ ٹرانزسٹرز سلیکون چپس کے بنیادی اجزا ہوتے ہیں جو اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس، گیمنگ کنسولز اور دیگر الیکٹرانک آلات کو کمپیوٹنگ طاقت فراہم کرتے ہیں۔

مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ساتھ ڈیٹا سینٹرز میں موجود طاقتور کمپیوٹرز کے لیے زیادہ طاقتور چپس کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق جتنے زیادہ ٹرانزسٹرز ایک چپ میں نصب کیے جا سکیں چپ اتنی ہی زیادہ طاقتور ہو جاتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں