ہومانٹرنیشنلیوم عاشور صبر، استقامت، ایثار، حق گوئی کا درس دیتا ہے، وزیر...

یوم عاشور صبر، استقامت، ایثار، حق گوئی کا درس دیتا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم عاشور پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن صبر، استقامت، ایثار، حق گوئی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا پیغام دیتا ہے کہ اصولوں اور اقدار کی پاسداری مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔ وزیر اعظم نے عدل و انصاف، صبر و برداشت اور ذمہ داری کے اوصاف کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اختلافات، نفرت اور انتشار کے بجائے احترام اور یکجہتی کا فروغ ضروری ہے۔ علما، مشائخ، ذاکرین اور میڈیا کو یوم عاشور کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے بین المسالک احترام و ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اشتعال انگیزی اور نفرت کے سدباب کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور صبر، استقامت، ایثار، حق گوئی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔ صدر نے واقعہ کربلا کو ایک دائمی پیغام اور زندہ درسگاہ قرار دیا اور یوم عاشور پر امن، رواداری، احترام اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں