ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی وڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن 22 سال بعد اکشے کمار کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آ رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار فلم ‘ویلکم ٹو دی جنگل’ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ان کا آخری مشترکہ پروجیکٹ 2004 کی فلم ‘پولیس فورس: این انسائیڈ اسٹوری’ تھا۔
روینہ ٹنڈن نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ سنیل شیٹی، اکشے کمار اور ڈائریکٹر احمد خان کے ساتھ دوبارہ کام کر کے بہت اچھا لگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب پرانے دوست ہیں اور ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں۔
اداکارہ نے اکشے کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے شاندار اداکار رہے ہیں اور اپنے کام میں جان لگا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انڈسٹری میں ایک ساتھ آئے تھے، لیکن اب اکشے اپنے فن میں مہارت حاصل کر چکے ہیں۔
مزید برآں، اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن نے ماضی میں کئی یادگار فلموں میں کام کیا ہے، جن میں موہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، بارود، قیمت شامل ہیں۔


