ہومتازہ ترینچین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران سفری دوروں اور...

چین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران سفری دوروں اور اخراجات دونوں میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) 2026 کے ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران چین کی ثقافتی اور سیاحتی مارکیٹ میں مستحکم پھیلاؤ برقرار رہا، جس میں ملکی سطح پر کئے جانے والے سفری دورے اور مجموعی اخراجات دونوں میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارت ثقافت و سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ ان 3 روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 12 کروڑ 40 لاکھ داخلی سفری دورے کئے گئے، یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

وزارت نے اپنے ڈیٹا سنٹر کے حساب کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ داخلی سیاحت کے اخراجات 44.46 ارب یوآن (تقریباً 6.52 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہیں۔

ڈریگن بوٹ فیسٹیول، جسے دوان وو فیسٹیول بھی کہا جاتا ہے، اس سال جمعہ کے دن آیا تھا جبکہ عام تعطیلات کا دورانیہ جمعہ سے اتوار تک تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں