چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں آباد ناشی نسلی برادی کا کڑھائی کا فن ایک روایتی دستکاری ہے جو ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لئے خاص کشش کا باعث بن رہی ہے۔
حال ہی میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سیاح روتھ چارلس لی جیانگ شہر کے قدیم قصبے بائی شا پہنچیں جہاں انہوں نے اس روایتی کڑھائی کا براہِ راست اور عملی تجربہ حاصل کیا۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی):روتھ چارلس، آسٹریلوی سیاح
’’مجھے سلائی اور کڑھائی میں بہت دلچسپی ہے اور میں اپنے گھر میں بھی سلائی کا کافی کام کرتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں اس روایتی دستکاری کا عملی تجربہ حاصل کرنے کی بہت خواہش مند تھی۔میں چاہتی تھی کہ یہاں آ کر ماہرین سے ملوں اور ناشی ثقافت کے بارے میں جان سکوں۔ یہ بہترین تجربہ ہے۔ واقعی شاندار ہے۔ یہاں کے تربیت کار بہت ہی اچھے ہیں۔ یہاں استاد نہایت قابل ہیں اور ماحول انتہائی خوبصورت ہے۔‘‘
حالیہ برسوں میں بائی شا کے قدیم قصبے نے اپنے بھرپور نسلی اور ثقافتی ورثے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ناشی کڑھائی کے تحفظ، اس کے ورثے کی نسل در نسل منتقلی اور اختراعی ترقی کو فروغ دیا ہے جس کے نتیجے میں اس قدیم فن کو نئی زندگی ملی ہے۔
لی جیانگ، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


