ہومتازہ ترینچھونگ چھنگ، بین الاقوامی طلبہ نے ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی روایات کا...

چھونگ چھنگ، بین الاقوامی طلبہ نے ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی روایات کا عملی تجربہ حاصل کیا

چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں بدھ کے روز ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پولینڈ، ترکیہ اور ویتنام سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائد بین الاقوامی طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے چین کے روایتی رسم و رواج اور غیر مادی ثقافتی ورثے کا عملی تجربہ حاصل کیا۔

تقریب کے دوران متعدد عملی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں چین کی روایتی شکر نگاری (شوگر پینٹنگ)، خوشبو دار تھیلیاں (ساشے) تیار کرنا اور زونگ زی بنانا شامل تھا۔ زونگ زی چپچپے چاولوں سے تیار کی جانے والی ایک روایتی ڈش ہے جو اس تہوار کی نمایاں علامت سمجھی جاتی ہے۔

رضاکاروں اور مقامی رہائشیوں کی رہنمائی میں طلبہ نے روایتی دستکاریوں میں عملی طور پر حصہ لیا اور تہوار کی تاریخی و ثقافتی بنیادوں کے بارے میں زیادہ گہری آگاہی حاصل کی۔

چھونگ چھنگ، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں