ہومانٹرنیشنلتہران نے امریکہ کے ساتھ مجوزہ ایم او یو پر ابھی تک...

تہران نے امریکہ کے ساتھ مجوزہ ایم او یو پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ایرانی ذرائع

تہران (شِنہوا) ایران نے امریکہ کے ساتھ مجوزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور اس کا جائزہ جاری ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ملک کے ماہرین اور فیصلہ سازوں کی جانب سے تجاویز کے سیاسی، قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے زور دے کر کہا کہ ممکنہ ایم او یو کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ قومی مفادات کے تحفظ، ایران کی ریڈ لائنز کے احترام اور ضروری ضمانتوں کے حصول کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

دریں اثنا خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ قطر کا ایک وفد ایرانی حکام سے مشاورت اور سفارتی عمل سے متعلق تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے تہران پہنچا ہے۔

ہفتے کے روز پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر لکھا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل دیئے جانے کی توقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ہفتے کے روز کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط کئے جانے کا شیڈول ہے اور اس کے فوراً بعد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

تاہم ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مبینہ طور پر اتوار کو ایم او یو پر دستخط کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اس کی وجہ "دوسری جانب کی ہچکچاہٹ” قرار دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں