تہران: ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے معاملے میں اسرائیل اور امریکہ کا احتساب ہونا چاہیے، امریکی مداخلت ایک کھلا ثبوت ہے امریکی اور اسرائیلی حکومتیں شراکت دار تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کاسرائیل نے ہم پر اچانک جارحیت کی جس میں ایرانی نیوکلیئر تنصیبات اور شہری علاقوں پر حملے شامل تھے، جس 935 شہری شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ایٹمی تنصیبات پر امریکی اور اسرائیلی حملے بین الاقوامی معاہدہ برائے ایٹمی عدم پھیلاو (این پی ٹی)کے معاہدے اور اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی ہے جسے ایران نے تسلیم کیا ہوا ہے، جس پر ایران کے ایٹمی پروگرام پر عالمی اتفاقِ رائے 2015 سے ہے۔
عباس عراقچی نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ یکطرفہ جارحیت، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کرنے والوں کو جواب دہ بنائیں۔


