ہومUncategorizedفیفا ورلڈ کپ: جنوبی کوریا کا افتتاحی میچ میں شاندار کم بیک

فیفا ورلڈ کپ: جنوبی کوریا کا افتتاحی میچ میں شاندار کم بیک

جنوبی کوریا (لارڈ میڈیا): جنوبی کوریا نے فیفا ورلڈ کپ کے گروپ اے کے افتتاحی میچ میں چیک ریپبلک کو 2-1 سے شکست دے دی۔ میچ میں اوہ ہیون گیو نے 80ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کر کے میچ کا پانسہ پلٹا۔

ابتدائی لمحات میں جنوبی کوریا کے کپتان سون ہیونگ من نے کئی مواقع ضائع کیے، جس کے بعد چیک ٹیم نے 59ویں منٹ میں برتری حاصل کی۔ لاڈی سلاو کریچی نے لانگ تھرو اِن پر ہیڈر کے ذریعے گول کیا۔

آٹھ منٹ بعد ہوانگ اِن بیوم نے گیند کو گول کیپر کے اوپر سے جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کر دیا۔ چیک رپبلک نے 77ویں منٹ میں دوبارہ برتری حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن توماس سوسیک کا ہیڈر آف سائیڈ قرار دے دیا گیا۔

اس کے فوراً بعد جنوبی کوریا نے جوابی حملہ کرتے ہوئے سبقت حاصل کی، جب ہوانگ اِن بیوم کے پاس پر اوہ ہیون گیو نے قریب سے گیند جال میں پہنچا دی۔ گروپ اے میں میزبان میکسیکو جنوبی افریقہ کو 2-0 سے شکست دے کر سرفہرست ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں