ہومتازہ ترینچین دیگر ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع کا اشتراک جاری رکھے...

چین دیگر ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع کا اشتراک جاری رکھے گا، نائب وزیراعظم

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گو چھنگ نے کہا ہے کہ چین اعلیٰ معیار کی کھلے پن کی پالیسی کو ثابت قدمی سے پھیلا رہا ہے اور آئندہ بھی دیگر ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع بانٹنے کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کو مزید اعتماد اور استحکام فراہم کرتا رہے گا۔

ژانگ گو چھنگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے رکن بھی ہیں، نے فرانسیسی حکومت کی دعوت پر عالمی ہم آہنگی سربراہی اجلاس برائے ترقی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کی جانب سے پیش کردہ 4 عالمی اقدامات دنیا میں امن اور ترقی کے فروغ کے لئے رہنمائی اور تحریک فراہم کرتے ہیں۔

ژانگ گو چھنگ نے ترقی کو ترجیح دینے، عالمی نظم و نسق کو بہتر بنانے اور عالمی معیشت کی جامع ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ژانگ گو چھنگ نے کہا کہ تمام ممالک کو وسعت اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے، مختلف ممالک کی تقابلی برتریوں کو معروضی انداز میں دیکھنا چاہیے، آزاد اور سہل تجارتی ماحول پیدا کرنا چاہیے اور حقیقی کثیرجہتی نظام پر عمل کرنا چاہیے۔

عالمی ترقیاتی ہم آہنگی سربراہی اجلاس فرانس کی میزبانی میں منعقد ہوا جس کی صدارت فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں