ہومتازہ ترینچین کے ساتھ تجارتی شراکت داری نے ناؤرو کے عوام کے لئے...

چین کے ساتھ تجارتی شراکت داری نے ناؤرو کے عوام کے لئے خوشحالی کی راہیں کھول دیں

جنوری 2024 میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے چین اور ناؤرو کے درمیان سیاسی اعتماد اور عملی تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ناؤرو کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ مل کر کام کرنے سے عوام کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے اور مقامی لوگوں کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): علاماندا لاوتی، ڈائریکٹر یو ایس پی ناؤرو، یونیورسٹی آف ساؤتھ پیسفک (یو ایس پی)

’’میں معاشی ترقی سے بہت متاثر ہوں کیونکہ اگر آپ 30 برس پیچھے جائیں تو آپ رسائل میں چین کے ماضی اور حال کا موازنہ دیکھتے تھے۔ میرے خیال میں آج چین بہت زیادہ ترقی یافتہ ہو چکا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): انتھونی دیماپیلس، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ناؤرو یوٹیلٹیز کارپوریشن

’’میں چین گیا ہوں اور میں نے وہاں جدید ترین ٹیکنالوجی دیکھی ہے جس سے واقعی مدد لی جا سکتی ہے۔ چین ناؤرو کے لئے بہت سے نئے طریقے اور حل پیش کر سکتا ہے۔ اور یہ دوستی ہی ہے جس کے ذریعے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ناؤرو کس طرح چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔‘‘

چین کی معاونت سے ناؤرو اسپورٹس سینٹر کی تعمیر کا کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد یہ اسٹیڈیم ناؤرو کا سب سے بڑا اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ کھیلوں کا مرکز ہوگا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): شارمین اسکوٹی، وزیر برائے کمیونٹی اینڈ یوتھ، ناؤرو

’’یہ ہم سب کے لئے ایک بڑا خواب ہے۔ ایسا پہلی بار ہوگا کہ ناؤرو میں کھیلوں کے لئے اتنا بڑا اسٹیڈیم بنے گا۔ ہم ایک طویل عرصے سے ایسے بڑے اسٹیڈیم کے منتظر تھے۔ ہم بہت خوش ہیں کہ چین کی حکومت اور عوام ہمارے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے میں ناؤرو کی مدد کر رہے ہیں۔‘‘

تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے وزیر میورک ایوے کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شرکت نے ناؤرو کے لئے نمایاں مثبت ترقی کے مواقع پیدا کئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): میورک ایوے، وزیر برائے تجارت و غیر ملکی سرمایہ کاری، ناؤرو

’’میں چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ وہ کھلے دل سے تجارت کرتے ہیں۔ وہ اپنی ترقی میں پوری دنیا کو شامل ہونے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ وہ اپنی ترقی کو محدود رکھنے کے بجائے اسے دوسروں کے ساتھ بانٹتے ہیں۔ چین کے ساتھ تجارتی شراکت داری نے ناؤرو کے عوام کے لئے زیادہ خوشحال اور بہتر زندگی گزارنے کے امکانات پیدا کئے ہیں۔‘‘

یارن، ناؤرو سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں