چین کی تعمیراتی مشینری تیار کرنے والی کمپنیاں ترکیہ میں اپنی موجودگی مزید مستحکم بنا رہی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے وہ نہ صرف منڈی میں اپنا اثرورسوخ بڑھا رہی ہیں بلکہ عالمی سطح پر ترقی کے نئے مواقع بھی تلاش کر رہی ہیں۔
تعمیراتی مشینری، ٹیکنالوجی اور آلات کی 18ویں بین الاقوامی تجارتی نمائش (کوماتیک 2026 ) کا آغاز بدھ کے روز استنبول ایکسپو سینٹر میں ہوا۔ یہ نمائش تعمیراتی مشینری کے شعبے میں ترکیہ کا سب سے بڑا اور بااثر تجارتی پلیٹ فارم تصور کی جاتی ہے۔ اس ایونٹ نے دنیا بھر سے نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ نمائش میں تعمیراتی مشینری، کان کنی کے آلات، فضائی کاموں کے پلیٹ فارمز، ماحول دوست توانائی کی ٹیکنالوجیز اور ذہین تعمیراتی حل پیش کئے گئے۔
’کوماتیک 2026‘ میں تقریباً 200 چینی کمپنیاں شریک ہوئیں اور نئی توانائی سے چلنے والے آلات، ذہین مشینری اور اعلیٰ معیار کے صنعتی حل سمیت مختلف مصنوعات کی نمائش کی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (ترک): لیونت بائیکال، جنرل منیجر، کوماتیک 2026
’’جیسا کہ اس نمائش سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ چینی کمپنیاں ترکیہ میں تعمیراتی مشینری کے شعبے کا ایک نہایت اہم حصہ بن چکی ہیں۔ ان کی موجودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 10 برسوں کے دوران چین نے ٹیکنالوجی اپنانے والے ملک سے ترقی کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے تخلیق کار اور صنعتی قیادت کرنے والے ملک کی حیثیت اختیار کی ہے۔ ان ٹیکنالوجیز کا تبادلہ، تعمیراتی شعبے میں چین کے کردار کا اعتراف اور ان اختراعات کو ترکیہ کی منڈی تک پہنچانا ہمارے لئے بیش قیمت اہمیت کا حامل ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): عبدالقیوم عبدواکی، ڈپٹی جنرل منیجر، زوم لیون انٹرنیشنل ٹریڈنگ کمپنی
’’اس مرتبہ ہم زوم لیون کی مصنوعات کی پوری رینج لے کر آئے ہیں اور 40 سے زائد مشینیں اور آلات نمائش میں پیش کئے گئے ہیں۔ اس نمائش میں برقی مشینری کے بڑھتے استعمال اور ماحول دوست ترقی کا رجحان نمایاں ہے۔ ایک اور اہم پہلو اسمارٹ حل ہیں۔ تعمیراتی مشینری کی تیاری کے عمل میں انسان نما روبوٹس کو بھی شامل کیا جا چکا ہے۔ کمپنی کی متعدد مصنوعات جن میں ارتھ موونگ مشینری، موبائل کرینیں، ٹاور کرینیں اور عمارت کی بنیاد ڈالنے کا تعمیراتی سامان شامل ہے۔ اب یہ ترکیہ کی منڈی میں صفِ اول کے برانڈز میں شمار ہوتی ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وانگ شیاؤ ہوئی، ڈپٹی جنرل منیجر، بین الاقوامی کاروباری ڈویژن، شان ڈونگ لنگونگ کنسٹرکشن مشینری کمپنی
’’نمائش میں پیش کئے گئے نمایاں ماڈلز میں ہمارا مکمل برقی لوڈر خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔ یہ صرف 30 منٹ کی چارجنگ کے بعد تقریباً 6 سے 8 گھنٹے تک کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترکیہ کی منڈی تعمیراتی مشینری کے حوالے سے دنیا کی اہم ترین منڈیوں میں شمار ہوتی ہے۔ چینی برانڈز کے عروج کے ساتھ حالیہ برسوں میں ہمیں یورپی، امریکی اور مقامی حریفوں کے مقابلے میں واضح مسابقتی برتری حاصل ہوئی ہے۔‘‘
استنبول، ترکیہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


