شاننان شہر
شی زانگ، چین
شاننان شہر چین کے خودمختار علاقے شی زانگ کے متنوع جغرافیائی و قدرتی زمینی مناظر کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ شہر کئی نایاب جنگلی جانوروں کا مسکن ہے۔ اِن انواع میں جنگلاتی کستوری ہرن بھی شامل ہے جسے چین میں قومی سطح پر اول درجے کے محفوظ جانوروں میں شمار کیا جاتاہے۔
یہ ہرن اکثر مقامی دیہاتوں میں آ نکلتے ہیں۔ حال ہی میں ایک مادہ ہرن نامسائلنگ گاؤں میں واقع ایک قدیم فصیل کے اندر پھنس گئی تھی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (تبتی): پینما گیالپو، جنگلی حیات کامحافظ
’’ٹھیک ہے، میں ابھی وہاں پہنچ رہا ہوں۔‘‘
اس خدشے کے پیشِ نظر کہ پیاس کی وجہ سے مادہ ہرن کی جان جا سکتی ہے جنگلی حیات کے محافظ پینما گیالپو نے فوری طور پر اپنے ساتھی کارکنوں کو مدد کے لئے جمع کر لیا۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (تبتی): پینما گیالپو، جنگلی حیات کا محافظ
’’آپ کہاں ہیں؟‘‘
تقریباً ایک گھنٹے بعد پھنسے ہوئے ہرن کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ابتدائی طبی معائنے اور ضروری دیکھ بھال کے بعد اسے دوبارہ قدرتی ماحول میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔
لہاسا، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


