ہومتازہ ترینجھنگ میں اسپتال میں دم توڑنے والی لڑکی کی رپورٹ جاری

جھنگ میں اسپتال میں دم توڑنے والی لڑکی کی رپورٹ جاری

جھنگ (لارڈ میڈیا): جھنگ کے اسپتال میں دوران علاج دم توڑنے والی 18 سالہ لڑکی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ رپورٹ میں تشدد یا جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں نجی اسپتال چھوڑا گیا تھا جہاں وہ بعد میں دم توڑ گئی۔

موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے نمونے فارنزک لیب لاہور بھیجے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی شوگر کی مریضہ تھی اور پانچ سال سے انسولین کا استعمال کر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال چھوڑ کر جانے والے چار ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لڑکی کے والد نے الزام لگایا تھا کہ بیٹی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اتوار کو ایک نامعلوم شخص نے والدین کو فون پر اطلاع دی تھی کہ تین افراد ان کی بیٹی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں