ہومتازہ ترینگوگل کا نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول 'جیمنائی 3.5 لائیو ٹرانسلیٹ'...

گوگل کا نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول ‘جیمنائی 3.5 لائیو ٹرانسلیٹ’ متعارف

شہر (لارڈ میڈیا): گوگل نے نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول ‘جیمنائی 3.5 لائیو ٹرانسلیٹ’ متعارف کرایا ہے جو رئیل ٹائم میں کسی فرد کی گفتگو کا ترجمہ کرے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹول 70 سے زائد زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور پرشور ماحول میں بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گوگل کا یہ نیا آڈیو ماڈل گفتگو کو قدرتی انداز میں جاری رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جیمنائی 3.5 لائیو ٹرانسلیٹ گفتگو کو سننے، ترجمہ کرنے اور بولنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے گفتگو میں تاخیر نہیں ہوتی۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ڈویلپرز اور شراکت داروں کو دستیاب ہے، جو اسے میٹنگز، کمیونیکیشن پلیٹ فارمز اور موبائل ایپس میں شامل کرسکتے ہیں۔ یہ ٹول کسٹمر سپورٹ کالز، کلاس رومز، رائیڈ شیئرنگ سروسز اور براہ راست نشریات جیسے مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گوگل نے بتایا کہ یہ ٹول کسی فرد کے بولنے کی رفتار، انداز اور دیگر پہلوؤں کو محفوظ کرے گا، جس سے ترجمہ کی جانے والی آواز قدرتی محسوس ہوگی اور گفتگو کا بہاؤ ہموار رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں