چین میں سفید ہونٹوں والا ہرن ان جانوروں میں شامل ہے جنہیں قومی سطح پر اول درجے کا تحفظ حاصل ہے۔شی زانگ خودمختار علاقے کے لوگ اس ہرن کو خوش قسمتی کی علامت سمجھتے ہیں۔
موٹر سائیکل پر دریا کے کناروں کی نگرانی کرنا جنگلی حیات کے محافظ پینما گیالپو کے روزمرہ فرائض میں شامل ہے۔ وہ درختوں سے ڈھکے علاقوں میں گشت کرتے ہوئے جنگلی جانوروں کو لاحق ممکنہ خطرات کا جائزہ لیتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ (تبتی): پینما گیالپو، جنگلی حیات کا محافظ
”سفید ہونٹوں والے نر ہرن اکثر آپس میں لڑ پڑتے ہیں۔ کچھ طاقتور مقامی نر ہرن دوسرے علاقوں سے آنے والے ہرنوں سے مقابلہ کرتے ہیں۔ جیتنے والا ہرن علاقے پر اپنا تسلط جما لیتا ہے جبکہ ہارنے والے کو وہاں سے نکل کر کسی اور جگہ جانا پڑتا ہے۔“
حال ہی میں پینما گیالپو نے سفید ہونٹوں والے ہرنوں کی نگرانی کے لئے انفرا ریڈ ٹریل کیمرے نصب کئے ہیں۔
ہر سال اکتوبر کے آخر میں سیاہ گردن والے کرین اور پہاڑی ہنسوں کے غول ہزاروں میل کا سفر طے کرکے دریا کے کنارے سردیاں گزارنے آتے ہیں۔
گیالپو اور ان کے کسان دوست ہر سال کھیتوں کے کچھ حصے بغیر کاٹے چھوڑ دیتے ہیں تاکہ سردیوں کے مہینوں میں پرندوں کی خوراک کا انتظام برقرار رہے۔
چنگہائی شی زانگ سطح مرتفع پر انسان اور جنگلی حیات پُرامن طریقے سے ہم آہنگ ہو کر گھومتے رہتے ہیں۔ یہاں جانور دیہاتوں میں آ کر مقامی لوگوں کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔
لہاسا، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


