کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے سائیکو کہنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص نے ان سے فلم ‘سائیکو’ کے متعلق انٹرویو کیا اور کہا کہ وہ پہلے بھی سائیکو تھیں اور فلم میں بھی ایسا ہی کردار ادا کیا، جس پر میرا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عزت نہیں دیں گے تو انڈیا میں ہمیں بہت عزت حاصل ہوتی ہے۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم میں کردار ان کے لئے مشکل ترین تھا اور وہ امید کرتی تھیں کہ اس کردار کے بعد انہیں اور ہدایتکار شان شاہد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم ‘سائیکو’ ایک ڈپریشن والی فلم ہے جس سے کچھ سیکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ‘سائیکو’ عیدالضحیٰ پر ریلیز کی گئی تھی جس میں شان شاہد، سونیا حسین، میرا، شبیر جان اور دیگر شامل ہیں۔


