بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد بیجنگ واپس پہنچ گئے۔
شی جن پھنگ کے ہمراہ ان کی اہلیہ پینگ لی یوآن، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی بھی تھے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی بھی اسی پرواز کے ذریعے واپس آئے۔


