کراچی (لارڈ میڈیا): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ‘گو کیش لیس’ مہم کے تحت ملک بھر میں 34 ارب روپے کی 4 لاکھ 80 ہزار ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز انجام دی ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ملک کی 123 مویشی منڈیوں میں اس مہم کو فروغ دیا گیا، جہاں موبائل گاڑیاں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور کیو آر کوڈ فراہمی کے لئے موجود رہیں۔ ان گاڑیوں میں اے ٹی ایم اور کیش ڈپازٹ مشینیں نصب تھیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، گزشتہ سال کے 4.6 ارب روپے کے مقابلے میں اس سال لین دین 7 گنا بڑھا ہے۔ اس دوران 12,500 نئے بینک کھاتے کھلے، جس سے عوام کا ڈیجیٹل بینکاری پر اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔


