ہومانٹرنیشنلآپریشن بلیو اسٹار کو 42 سال مکمل ، سکھ برادری آج بھی...

آپریشن بلیو اسٹار کو 42 سال مکمل ، سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی فوج کے آپریشن بلیو اسٹار کو 42 سال مکمل ہو گئے ہیں، اور اس کارروائی سے متاثرہ سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر ہے۔ یہ آپریشن یکم جون 1984 کو گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے حملے کے ساتھ شروع ہوا تھا، جو سکھ برادری کی تاریخ کے المناک ترین واقعات میں شمار ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، آپریشن بلیو اسٹار کے دوران ہزاروں نہتے مرد، خواتین، بزرگ اور بچے بھارتی فوج کی سفاکانہ کارروائیوں کا نشانہ بنے۔ اس واقعے کو بھارتی ریاستی دہشت گردی اور اقلیت دشمنی کی بدترین مثال قرار دیا جاتا ہے، جبکہ گولڈن ٹیمپل پر حملے کو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی بھی کہا گیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت نے اس کارروائی کے ذریعے جمہوریت کے دعوؤں کے برخلاف اقلیتوں کو خوف کے سائے میں دھکیل دیا۔

آپریشن بلیو اسٹار کے خلاف برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور دیگر ممالک میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔ اس دوران کئی سکھ فوجی افسران اور اہلکاروں نے بھارتی فوج کی کارروائی کے خلاف اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

سابق بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب پرکاش سنگھ بادل نے آپریشن بلیو اسٹار کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج نااہل ہے۔ سکھ مورخ ہرجندر سنگھ دلگیر نے اس کارروائی کو سکھوں کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ معروف صحافی شیگھر گپتا نے بھی آپریشن بلیو اسٹار کو بھارتی فوج کی ناقص منصوبہ بندی اور سب سے بڑی نااہلی کہا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں