ہومانٹرنیشنلایران کے ساتھ امن معاہدہ قریب، تہران جوہری مذاکرات پر آمادہ ہو...

ایران کے ساتھ امن معاہدہ قریب، تہران جوہری مذاکرات پر آمادہ ہو گیا، مارکو روبیو

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک امن معاہدہ قریب ہے اور ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے بعض پہلوؤں پر مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔

روبیو نے امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سامنے ایک سماعت کے دوران کہا کہ "اب ہم مذاکرات کر رہے ہیں۔ ہمارے سامنے یہ امکان موجود ہے جو آج بھی پیش آ سکتا ہے، کل بھی یا اگلے ہفتے بھی کہ کم از کم میری یادداشت میں پہلی بار انہوں نے اپنے جوہری پروگرام کے بعض پہلوؤں پر بات چیت کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔”

روبیو نے کہا کہ مذاکرات کے پہلے مرحلے کے طور پر ایک امن معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے، جس میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بغیر کسی محصول کے دوبارہ کھولنا، بحری بارودی سرنگیں ہٹانا اور جہازوں پر حملے بند کرنا شامل ہوگا۔

روبیو نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اس موقف کو بھی دہرایا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے بدلے ایران پر پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔

ان کے مطابق دوسرے مرحلے میں ایران کو اپنے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو ختم کرنے کا عہد کرنا ہوگا اور یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں پر "سخت اور طویل مدتی پابندیوں یا ان کی مکمل منسوخی” پر مذاکرات کرنا ہوں گے۔ روبیو نے اعتراف کیا کہ اس عمل میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

تاہم روبیو کے یہ بیانات ایرانی اور امریکی ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹس سے مختلف دکھائی دیتے ہیں جن کے مطابق مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ منگل کو دی گارڈین کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تہران نے امن مذاکرات معطل کرنے اور آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کی جانب پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے منگل کو رپورٹ کیا کہ تنازع کے خاتمے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں