واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مذاکرات میں زیادہ فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی پہلی شرط آبنائے ہرمز کو کھولنا ہے۔ روبیو نے مزید کہا کہ افزودہ یورینیم سے دستبرداری اور جوہری پروگرام پر مذاکرات طے ہونے کی صورت میں پابندیوں میں نرمی کی جا سکتی ہے۔
روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایسے پہلو بھی زیر بحث آ سکتے ہیں جن پر تہران نے ماضی میں بات کرنے سے انکار کیا تھا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا نتیجہ امریکا کے لیے قابل قبول معاہدے پر منتج ہونے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
مارکو روبیو کے مطابق ایران کے مؤقف میں لچک دیکھی جا رہی ہے، تاہم کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کے بارے میں یقین دہانی نہیں کرائی جا سکتی۔


