ہومانٹرنیشنلفراری کی پہلی الیکٹرک کار شدید تنقید کا نشانہ بن گئی

فراری کی پہلی الیکٹرک کار شدید تنقید کا نشانہ بن گئی

روم (لارڈ میڈیا): فراری کی پہلی مکمل الیکٹرک کار ‘لوچے’ کی رونمائی کے بعد شدید تنقید کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو کو بھی دھچکا پہنچا ہے۔ الیکٹرک کار کی تقریبِ رونمائی میں اٹلی کے صدر اور پوپ لیو بھی شامل تھے۔

یہ کار سر جونی آئیو کے ڈیزائن سے تخلیق کی گئی ہے اور اسے فراری کی تاریخ میں پہلی بار پانچ نشستوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ یہ کار ڈھائی سیکنڈ میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رونمائی کے اگلے دن فراری کے شیئرز کی قیمتوں میں آٹھ فیصد کمی دیکھی گئی۔ ناقدین اور سرمایہ کاروں نے کار کے ڈیزائن پر کڑی تنقید کی ہے۔

فراری کے سابق چیئرمین لوکا کورڈیرو ڈی مونتیزیمولو نے کہا ہے کہ یہ ماڈل فراری کے برانڈ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور کمپنی کو اس گاڑی سے روایتی لوگو ہٹانا چاہیے۔

اٹلی کے نائب وزیر اعظم ماتیو سالوینی نے بھی اس کار کے ڈیزائن پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا یہ واقعی جدت کا نمونہ ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی اس کے ڈیزائن پر مایوسی ظاہر کی ہے۔

فراری نے الیکٹرک مارکیٹ میں قدم ایسے وقت میں رکھا ہے جب عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ان کی حریف کمپنیوں نے اپنے برقی منصوبوں کو محدود کر دیا ہے۔

فراری کے موجودہ سربراہ بینی ڈیٹو وینا نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی کی قیمت اس کی جدت کی عکاس ہے اور خریداروں کی دلچسپی موجود ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں