ہومتازہ ترینویبھوو سوریاونشی کی آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی

ویبھوو سوریاونشی کی آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں راجستھان رائلز کے 15 سالہ نوجوان اوپننگ بیٹر ویبھوو سوریاونشی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کروڑوں روپے کمائے۔ ویبھو نے 72 چھکوں کی مدد سے 776 رنز بنائے اور اورنج کیپ جیت کر 2.50 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی مجموعی آمدنی حاصل کی۔

آئی پی ایل کی اختتامی تقریب میں ویبھوو سوریاونشی کو متعدد انعامات سے نوازا گیا۔ انہیں سیزن کے بہترین کھلاڑی کے طور پر موسٹ ویلیو ایبل پلیئر (MVP) ایوارڈ ملا جس کے ساتھ 15 لاکھ روپے کی نقد رقم شامل تھی۔

ویبھو کو سب سے زیادہ رنز بنانے پر اورنج کیپ سے نوازا گیا اور 10 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔ جارحانہ بیٹنگ پر سپر اسٹرائیکر آف دی سیزن کا اعزاز بھی ملا، جس کے تحت 10 لاکھ روپے نقد اور ایک برانڈ نیو کار دی گئی۔

سیزن میں 72 چھکے لگانے پر سپر سکسز آف دی سیزن کا ایوارڈ اور 10 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ ویبھوو کو ٹورنامنٹ کے بہترین نوجوان کھلاڑی کے طور پر ایمرجنگ پلیئر آف دی سیزن کا ایوارڈ ملا جس کے ساتھ 10 لاکھ روپے کی نقد رقم شامل تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں