ہومانٹرنیشنلایران افزودہ یورینیم کسی دوسرے ملک کو منتقل نہیں کرے گا، سینئر...

ایران افزودہ یورینیم کسی دوسرے ملک کو منتقل نہیں کرے گا، سینئر قانون ساز

ماسکو (شِنہوا) ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس انتہائی افزودہ یورینیم ملک سے باہر منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ابراہیم عزیزی نے روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے نوووستی کو بتایا کہ ’’ہمارا انتہائی افزودہ یورینیم ملک سے باہر لے جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ نہ ہی ہم اپنے افزودہ یورینیم کو کسی تیسرے ملک، کسی ثالث یا کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ رکھتے ہیں۔‘‘

عزیزی نے اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ایران کے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’’ایران ٹرمپ کی بیان بازی سے اپنی ریڈ لائنز یعنی یورینیم افزودہ کرنے کا حق، افزودہ یورینیم کی ملکیت، آبنائے ہرمز پر اختیار اور پابندیوں کے خاتمے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔‘‘

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا کہ ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر ایران ہی کی ملکیت ہیں اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صرف ایرانی عوام کو کرنے کا حق حاصل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں