ہومUncategorizedپاکستان میں دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش...

پاکستان میں دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش جاری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان میں دو دہائیوں کے بعد سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ آف شور بڈ راؤنڈ 2025 کے تحت مزید 21 پروڈکشن شیئرنگ معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔ وزارت پیٹرولیم کے اعلامیہ کے مطابق ابتدائی تین سال کے لیے لائسنس مدت کے پہلے مرحلے میں بیاسی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں ڈرلنگ تک پیشرفت کی صورت میں مجموعی سرمایہ کاری تقریباً ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کی ساحلی حدود سے متصل انڈس اور مکران آف شور بیسنز میں بلاکس الاٹ کیے گئے ہیں۔ آف شور بڈ راؤنڈ 2025 میں 54 ہزار 600 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط 23 بلاکس کی منظوری دی گئی ہے۔ مزید 21 پروڈکشن شیئرنگ معاہدوں پر دستخط کے بعد معاہداتی فریم ورک مکمل ہو گیا ہے۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے معاہدے حکومت کی توانائی پالیسی میں تاریخی سنگ میل ہیں اور آف شور بڈ راؤنڈ کی کامیاب تکمیل شفاف اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی عکاس ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں