ہومتازہ ترینچائنہ انٹرنیٹ تہذیب کانفرنس 2026، آن لائن معیاری مواد کی فراہمی پر...

چائنہ انٹرنیٹ تہذیب کانفرنس 2026، آن لائن معیاری مواد کی فراہمی پر زور

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں چائنہ انٹرنیٹ تہذیب کانفرنس 2026 منعقد ہوئی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شو لی اس کانفرنس میں شریک ہوئے اور کلیدی خطاب کیا۔

شرکاء کے مطابق 2012 میں سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین نے سائبر سپیس کے انتظام و انصرام کے لئے ایک منفرد طرز عمل اپنایا ہے جس سے ملک کی سائبر طاقت کو بڑھانے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

شرکاء نے کہا کہ 15ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کے مسودے میں سائبر سپیس میں اخلاقی معیار بہتر بنانے اور تہذیب کو فروغ دینے کے لئے جامع اقدامات شامل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ آن لائن معیاری مواد کی فراہمی کو بڑھایا جائے۔

شرکا نے یہ بھی کہا کہ آن لائن ماحول کے لئے طویل مدتی انتظامی نظام کو بہتر بنانے اور ایک صاف اور مثبت ڈیجیٹل ماحول برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں