ہومUncategorizedپاکستان کے قرضے قانونی حد سے تجاوز کر گئے ہیں۔ آئی ایم...

پاکستان کے قرضے قانونی حد سے تجاوز کر گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کا انتباہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : پاکستان کے ذمے قرضوں نے قانونی حد کو پار کر لیا ہے اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ملکی معیشت کو درپیش خطرات کی نشاندہی کی ہے۔ دستاویزات کے مطابق، پاکستان کے قرضے جی ڈی پی کے 72.8 فیصد تک پہنچ چکے ہیں جب کہ قانونی حد 60 فیصد ہے۔

آئی ایم ایف نے قرضوں کی واپسی کے لیے بیرونی امداد اور مالیاتی اصلاحات کو ضروری قرار دیا ہے۔ بینکنگ نظام میں بہتری کے باوجود سرکاری قرضوں پر زیادہ انحصار خطرناک ہے۔ چھوٹے مالیاتی بینکوں کو مسائل کا سامنا ہے اور معاشی مضبوطی کے لیے ٹیکس نظام میں تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔

آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے کے گردشی قرض کو کنٹرول کرنے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ بیرونی جنگوں اور عالمی حالات کے باعث مہنگائی، برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر متاثر ہو رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث ترسیلات زر میں کمی کا خطرہ بھی موجود ہے۔

دستاویزات میں عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ 2028 تک قرضوں کی شرح 64.7 فیصد، 2029 تک 61.6 فیصد، اور 2034 تک 55.7 فیصد پر لائی جائے گی۔ حکومت نے 2034 تک قرضوں کو جی ڈی پی کے 55.7 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں