ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی فوج آبنائے ہرمز میں داخل ہوئی تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ کی سیکیورٹی مکمل طور پر ایران کی مسلح افواج کے ہاتھ میں ہے، یہاں سے گزرنے والی ہر قسم کی بحری آمد و رفت کو ایرانی افواج کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ انجام دینا ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تجارتی جہازوں اور تیل بردار ٹینکرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر اجازت یا رابطے کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ اس سے ان کی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق وہ اس آبی راستے کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی فوجی قوت، خصوصا امریکہ کی فوج اگر آبنائے ہرمز کے قریب آئی یا داخل ہونے کی کوشش کرے تو اس کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔


