کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت عالمی فورم پر پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شنگھائی تعاون تنظیم بارے ردعمل دیتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان کو ایک اور سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، بھارت اس اجلاس میں پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد پیش کئے، بھارت خطے میں امن کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے، اس بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، سچائی کو ماننے والے ہر عالمی فورم پر یہ شواہد پیش کئے جائیں گے۔