بیجنگ (شِنہوا) چین میں یوم مزدور کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں تقریباً 15 کروڑ 80 لاکھ سفری دوروں کی توقع ہے۔ یہ سفری رش 8 دنوں پر مشتمل ہوگا جو 29 اپریل سے 6 مئی تک جاری رہے گا۔
اس دوران روزانہ اوسطاً 12 ہزار مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ یکم مئی کو سب سے زیادہ رش متوقع ہے اور اس دن تقریباً 2 کروڑ 45 لاکھ سفری دوروں کا اندازہ لگایا گیا ہے جو تعطیلات کے دوران ایک دن کا بلند ترین ہندسہ ہوگا۔
ریلوے آپریٹر کے مطابق سفر میں اس اضافے کی بڑی وجہ سیاحت، اہل خانہ سے ملاقات اور تفریحی سرگرمیوں کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔
بدھ کی صبح 8 بجے تک چین کے ریلوے ٹکٹنگ پلیٹ فارم 12306 کے ذریعے 8 کروڑ 30 لاکھ 20 ہزار ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے۔
ریلوے حکام مسافروں کے بہاؤ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور طلب کو پورا کرنے کے لئے خدمات میں لچکدار انداز میں اضافہ کر رہے ہیں۔


