چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں تکلامکان صحرا کے کنارے دیوہیکل "سبز موتی” ابھر رہے ہیں۔
’’کُون یُو‘‘ شہر میں 530 ہیکٹر سے زائد رقبے پر کاشت کی گئی موسمِ سرما کی گندم اس وقت بڑھوتری کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ذرا بلندی سے نگاہ ڈالی جائے تو دائرے کی شکل میں گندم کے کھیت صحرا میں سبز موتیوں کی لڑیوں کی طرح قطار بنائے دکھائی دیتے ہیں۔
مرکزی محور پر گھومنے والے وسیع آبپاشی نظام (سینٹر پیوٹ ایریگیشن سسٹم) 380 میٹر تک پھیلے ہوتے ہیں جو دیوہیکل قطب نما کی طرح مسلسل گھومتے رہتے ہیں۔ اس نظام میں 180 سے زائد اسپرنکلرز یکساں طور پر پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہیں جس سے گندم کے ہر ننھے پودے کی نشوونما میں مدد ملتی ہے۔
سیلابی انداز میں پانی کے بہاؤ کے ذریعے کھیتوں کو سیراب کرنے کے مقابلے میں یہ طریقہ ہر 0.06 ہیکٹر اراضی پر 20 سے 30 مکعب میٹر پانی کی بچت کرتا ہے اور زیادہ مؤثر انداز میں صحرا کو نئی زندگی فراہم کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
سنکیانگ کے صحرا میں گندم کے کھیتوں کا دلکش منظر
یوں لگتا ہے جیسے تکلامکان میں “سبز موتی” ابھر رہے ہیں
’’کُون یُو‘‘ شہر میں 530 ہیکٹر پر گندم کاشت کی گئی
موسمِ سرما کی گندم اب بڑھوتری کے مرحلے میں داخل ہوئی ہے
دائرے کی شکل کے کھیت سبز موتیوں کی لڑی معلوم ہوتے ہیں
مرکزی محور پر گھومنے ولاآبپاشی نظام کھیتوں کو سیراب کرتا ہے
یہ 380 میٹر طویل گھومتا ہوا جدید آبپاشی نظام ہے
یکساں چھڑکاؤ کے ذریعے پانی گندم کے ہر ننھے پودے تک پہنچتا ہے
جدید آبپاشی طریقے پانی کی بچت اور صحرا میں ہریالی کا ذریعہ بن رہے ہیں


