ہومپاکستانمری کو پانی فراہمی، خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب سے بقایاجات مانگ لئے

مری کو پانی فراہمی، خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب سے بقایاجات مانگ لئے

خیبرپختونخوا حکومت نے گلیات سے مری کیلئے پانی کی ترسیل پر پنجاب حکومت سے 64ارب 62کروڑ روپے بقایاجات مانگ لئے ہیں۔

کے پی حکومت نے اس حوالے سے متعلق وفاق اور پنجاب کو خطوط بھیجے ہیں جن میں 1947سے پانی کی مد میں پنجاب حکومت سے 64ارب 62کروڑ روپے بقایاجات مانگے گئے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گلیات میں پانی کا بحران ہے، مری واٹر بورڈ غیرمجاز طور پر گلیات سے پانی ترسیل کر رہا ہے اور کسی معاہدے و معاوضے کے بغیر گلیات سے روزانہ5لاکھ گیلن پانی نکال رہا ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلیات میں مری واٹر بورڈ کی جانب سے و اٹر سپلائی انفرا اسٹرکچر پر کام، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اجازت کی بغیر ڈونگا گلی میں 20لاکھ گیلن پانی کے واٹرٹینک کی تعمیر روکی جائے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ دونوں حکومتوں میں معاہدہ طے کرنے میں تعاون فراہم کرے اور متعلقہ تمام چشموں، آبشاروں اور پانی کے ذخائر پرصوبہ کا حق تسلیم کرکے خیبرپختونخوا کے حوالے کیا جائے۔

خط میں جی ڈی اے کو پنجاب کیساتھ پانی کی تقسیم کا معاہدہ کا اختیار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حتمی معاہدہ تک اڑھائی لاکھ گیلن پانی گلیات کو دیا جائے، باقی اڑھائی لاکھ گیلن پانی کے معاوضے کی ادائیگی مارکیٹ ریٹ پر 2 سال میں یقینی بنائی جائے، ڈونگا گلی سے مری تک واٹر سپلائی انفراسٹرکچر برطانوی دورحکومت میں تعمیر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب خیبرپختونخوا کا 65ارب روپے کا ناہندہ ہے، قیام پاکستان سے اب تک گلیات کا پانی مری کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ پانی کے واجبات فوری طورپر ادا کئے جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں