پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری اداکار دانش تیمور کے ہمراہ بریڈ فورڈ میں ایک میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ میں شریک ہوئیں، دونوں کی ایونٹ میں آمد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
تقریب میں حبا بخاری نے ڈیزائنر طیب معظم کی ڈیزائن کردہ ساڑھی پہنی تاہم انکے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا، ساڑھی کی لمبائی زیادہ ہونے اور فٹنگ مکمل نہ ہونے کے باعث اداکارہ کو چلنے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ وہ بار بار اپنے ڈریپ سے خود کو کور کرتی نظر آئیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی لباس میں خود کو پراعتماد محسوس نہ کرے تو اسے نہیں پہننا چاہئے، ایک صارف نے لکھا کہ ساڑھی کی لمبائی بہت زیادہ تھی اور وہ زمین پر گھسٹ رہی تھی جبکہ ایک اور نے کہا کہ بولڈ لباس کا انتخاب تب ہی کرنا چاہئے جب اسے اچھی طرح کیری کیا جا سکے۔


