بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار انو کپور نے انجہانی اداکار اوم پوری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے میری بہن کو دھوکا دیا اور اسکی زندگی خراب کی۔
میڈیا کے مطابق انو کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اوم پوری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین اداکار تھے، ان جیسی اداکاری کوئی نہیں کرسکتا لیکن انہوں نے ایک خاتون سے شادی کرکے دھوکا دیا اور میں اس خاتون کا بھائی ہوں، اوم پوری 10 سال پہلے ہی مرچکا ہوتا لیکن وہ میری بہن سیما کپور تھی جس نے دیکھ بھال کی، جب آپ کمزور اور بیمار ہوگئے تو میری بہن کے پاس واپس آگئے جس پر میں اپنی بہن پر غصہ اور ناراض ہوا۔
انکا کہنا تھا کہ آج اوم پوری موجود نہیں ہیں، انکا بیٹا ہے، آج بھی میں انکے بیٹے اور انکی سابقہ بیوی نندیتا کیلئے دعا کرتا ہوں، مجھے کسی سے کوئی دشمنی نہیں لیکن افسوس ہے کہ میری بہن سیما کپور کی زندگی برباد ہو گئی، انکا کوئی سہارا نہیں ہے۔


