وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں رواں سال خسرہ سے 71 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، سب سے زیادہ 40 اموات سندھ میں رپورٹ کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 16 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 ہزار کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں خسرہ کے 4 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں 1100سے زیادہ کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے۔


