صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس عشائیہ میں فائرنگ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول کے محفوظ ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس ڈنر پر فائرنگ گھناؤنا دہشتگردانہ عمل ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وائٹ ہاؤس عشائیہ کے دوران پیش آنیوالے فائرنگ کے تشویشناک واقعہ پر گہرے صدمے کا اظہار کرتا ہوں، یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول اور دیگر شرکاء خیریت سے ہیں، میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کیساتھ ہیں اور میں انکی مسلسل سلامتی اور خیریت کی دعا کرتا ہوں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی وائٹ ہائوس عشائیہ پر حملہ کی مذمت کی ہے اور صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور خاتون اول کے محفوظ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم ہر قسم کے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ سفارتکاری کا دشمن ہے، کسی بھی مہذب معاشرے میں تشدد ناقابل برداشت ہے، ہماری نیک تمنائیں امریکی صدر اور عوام کیساتھ ہیں۔


