تائی یوآن (شِنہوا) چین نے شمالی صوبے شنشی میں تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ہفتے کے روز ایک پاکستانی سیٹلائٹ لانچ کردیا۔
پی آر ایس سی- ای او تھری نامی یہ سیٹلائٹ لانگ مارچ-6 راکٹ کے ذریعے بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8 بج کر 15 منٹ پر خلا میں بھیجا گیا اور کامیابی کے ساتھ اپنے طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا۔
یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 640 واں مشن تھا۔


