ہومانٹرنیشنلسکیورٹی خدشات مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر جاری نہ کرنے کی بنیادی...

سکیورٹی خدشات مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر جاری نہ کرنے کی بنیادی وجہ

ایران کے رکن پارلیمان اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر سالار ولایت مدار نے کہا ہے کہ نئے ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی تازہ تصاویر جاری نہ کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، یہ خدشہ بھی ہے کہ دشمن عناصر انہیں نقصان پہنچانے کیلئے غیبی علوم، جادو ٹونے کا استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں اور مذہبی حلقوں کی مشاورت کے بعد طے کیا گیا ہے کہ فی الحال مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق کوئی نئی تصاویر یا مواد جاری نہیں کیا جائیگا تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

انکے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مخالفین غیر روایتی طریقوں بشمول نام نہاد جادو ٹونہ اور علومِ غیبی کے ذریعے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتے ہیں اسلئے یہ احتیاطی اقدام اختیار کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں