ہومتازہ ترینپنگ پانگ سفارتکاری  کی یاد میں چین امریکہ دوستی میچ، کھیل نے...

پنگ پانگ سفارتکاری  کی یاد میں چین امریکہ دوستی میچ، کھیل نے دو بر اعظموں میں فاصلے مٹا دئیے

چین کی ننگ شیا یونیورسٹی اور امریکہ کے شمال مغربی علاقے کے کالجوں سے تعلق رکھنے والے 16 کھلاڑیوں نے چین اور امریکہ کے نوجوانوں کے درمیان ٹیبل ٹینس کے ایک دوستانہ میچ میں شرکت کی ہے۔

یہ ایونٹ چین اور امریکہ کے درمیان پنگ پانگ سفارتکاری کی 55ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جوڈی ہورفروسٹ، سابق ٹیبل ٹینس کھلاڑی، امریکہ

’’ میں ہمیشہ سے یہ کہتی ہوں کہ چینی عوام کی جانب سے ہمیں خوش آمدید کہنے کے جذبے اور گرمجوشی میں آج تک کوئی فرق نہیں آیا۔ یہ بات اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ ہم میں سے زیادہ تر لوگ پہلی بار چین آئے ہیں۔ چنانچہ مجھے ان کا جوش و جذبہ دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ میں یہ دیکھتی ہوں کہ اُن میں کس قدر تجسس ہے۔ وہ کتنا کچھ سیکھ رہے ہیں اور دوستیاں قائم کر رہے ہیں۔ اس بات سے مجھے وہ زمانہ یاد آ گیا جب میں 15 سال کی عمر میں چین آئی تھی۔ تب میرے لئے ہر چیز نئی تھی۔ آج یہاں میری موجودگی مجھے اس بات کی یاددہانی ہے کہ خود میرے لئے یہ تجربہ کیسا تھا۔درحقیقت یہ بات اس لئے بھی بہت اہم ہے کیونکہ اب میں خود کو تقریباً 70 سال کا محسوس کرتی ہوں۔ پنگ پانگ سفارتکاری میری ساری زندگی میں اہم رہی ہے تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ یہ ذمہ داری نئی نسل کو سونپی جائے۔‘‘

اس موقع پر دوستانہ میچ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو یادگاری تمغے بھی دئیےگئے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جوناہ ڈیوڈ وُو، طالبعلم، پورٹ لینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی

“مجھے امید ہے کہ پنگ پانگ سفارتکاری امریکہ اور چین کے درمیان دیگر شعبوں کے لئے بھی رہنمائی فراہم کر سکتی ہے۔ توقع ہے کہ لوگ یہاں ہونے والی سرگرمیوں کو دیکھیں گے اور اُن سب لوگوں کے تجربات سنیں گے جنہوں نے چین کی مہمان نوازی اور گرمجوشی کو محسوس کیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم اس سے کچھ سیکھ بھی سکیں گے۔”

اِنچھوان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین اور امریکہ کے نوجوانوں کے درمیان ٹیبل ٹینس دوستی میچ

ایونٹ کا انعقاد پنگ پانگ سفارتکاری کی 55ویں سالگرہ پر کیا گیا

ننگ شیا یونیورسٹی میں ہونے والے میچ میں 16 کھلاڑی شریک ہوئے

نوجوان کھلاڑیوں نے کھیل کے ذریعے دوستی کو فروغ دیا

امریکی کھلاڑیوں نے چینی نوجوانوں کی مہمان نوازی کو سراہا

پہلی بار چین آنے والے طلبہ کا جوش اور تجسس نمایاں تھا

کھیل دونوں ممالک میں نئی دوستیوں کی راہ ہموار کر رہے ہیں

پنگ پانگ سفارتکاری نسلوں کو جوڑنے کا ذریعہ بن گئی

تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں یادگاری تمغے تقسیم کئے

نوجوان دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے پُرعزم ہیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں