چین کی چھٹی ’’انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو‘‘ کے موقع پر مجھے تمام چیزوں کا تجربہ کرنے کی توقع کی تھی تاہم ایک چیز ایسی بھی تھی جس کا مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا اور وہ تھی نیند سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات۔
دلکش نئی مصنوعات اب صرف اس بات تک محدود نہیں رہیں کہ آپ کیا خریدتے ہیں بلکہ یہ بھی اہم ہے کہ آپ کیسا محسوس کرتے ہیں۔
رواں برس کی نمائش میں صحت پر مبنی صارفیت اور "تجرباتی معیشت” نمایاں رجحانات بن کر سامنے آئے ہیں۔
یہ نیند سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کا آلہ مجھے ذہنی سکون دینے کے لئے تیار کیا گیا۔ میرے سر پر لگے برین ویو سینسر کے ذریعے یہ نظام اس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ آیا میں واقعی سکون کی حالت میں جا رہا ہوں یا نہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چھِن یی، میڈیکل بزنس ڈویژن، ڈریم جائرو سلیپ ٹوپیا
"برین ویو ڈیٹا یہ ظاہر کرتا ہے کہ سیشن کے دوران آپ واقعی پرسکون حالت میں تھے۔
جتنا زیادہ دونوں ویو فارمز میں مطابقت و ہم آہنگی ہوتی ہے سکون کی حالت میں اسی قدر گہرائی آتی ہے۔”
نمائش کنندہ کے مطابق کچھ شرکا 15 منٹ کے اس تجربے کے دوران ہلکی نیند بلکہ زیادہ گہری نیند کی حالت میں بھی چلے جاتے ہیں۔
اس کے پیچھے نیند کا ایک جامع حل موجود ہے جو اسمارٹ آلات اور پروبیوٹک فارمولے کو ملا کر تیار کیا گیا ہے۔ اِس حل کا مقصد زیادہ صحت بخش اور بہتر جسمانی و ذہنی بحالی والی نیند میں مدد دینا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): لی جِنگ مِنگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، چین ریجن، ڈریم جائرو سلیپ ٹوپیا گروپ
“ہماری ‘سلیپ ٹوپیا’ جسمانی رابطے کا کوئی طریقہ استعمال کئے بغیر خودکار اعصابی نظام اور غیر متوازن دماغی لہروں کو منظم کرتی ہے جس سے گہری نیند کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔
آنت اور دماغ کے باہمی رابطے کے نظریہ کی بنیاد پر یہ حل نیند سے متعلق اہم جرثوموں کی اقسام کا انتخاب کرتا ہے۔”
اس بار یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس پروڈکٹ نے مجھے پہلے ہی سمجھ لیاہے۔ جیسے ہی میں بیٹھتا ہوں یہ میرے جسم کا سائز اور کندھوں کی اونچائی ناپ لیتی ہے۔ پھر چہرے کی بغیر چھُوئے جانچ کے ذریعے یہ دل کی دھڑکن، سانس کی رفتار اور خون میں آکسیجن کی سطح کا اندازہ لگاتی ہے اور پھر اس بنیاد پر مجھے ذہنی دباؤ کی پیمائش کا نتیجہ فراہم کرتی ہے۔ اس کے بعد یہ اس دن کی میری حالت کے مطابق بہترین مساج پروگرام تجویز کرتی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ژو یانگ، نمائندہ شِنہوا
"میں اس وقت ایک چینی مساج کا تجربہ کر رہی ہوں۔ یہ تھوڑا تکلیف دہ ضرور ہے کیونکہ یہ مجھ پر کافی زور سے دباؤ ڈال رہا ہے۔ مجھےیوں لگتا ہے کہ میرا جسم حتیٰ کہ میری انگلیاں بھی مشین کے اندر آ گئی ہیں ۔”
یہ نئی متعارف کرائی گئی نمایاں ترین پروڈکٹ اسمارٹ فلاح و بہبود کے ایسے تجربے کو نمایاں کر رہی ہے جو تسلسل کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): کائی یی پِنگ، سربراہ، برانڈنگ اینڈ اسٹریٹیجک مارکیٹنگ، او ایس آئی ایم، چین
"یہ مساج چیئر مسلسل ارتقا پذیر ہے۔
ہر تین سے چھ ماہ بعد ہم نئے مساج پروگرام متعارف کراتے ہیں۔
یہ صرف ایک بار خریدی جانے والی چیز نہیں ہے بلکہ ایسا سمارٹ سسٹم ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ خود کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے۔”
جس تیسری چیز نے میری توجہ حاصل کی وہ ایک مشین نہیں تھی بلکہ نیوزی لینڈ سے لایا گیا ایک بیڈ پروڈکٹ یعنی بستر تھا۔
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): گینگ کانگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر و شریک بانی، پیسیفک الپاکاز ہوم ٹیکس گروپ
“رواں برس ہم نے ایک بہت ہی خاص پروڈکٹ متعارف کرائی جسے ‘الپاکا ٹوپر’ کہا جاتا ہے۔ ہم نے اسے 100 فیصد نیوزی لینڈ الپاکا فائبر سے تیار کیا ہے۔ یہ نرم، ہلکا اور ہوادار ہے۔”
یہ ان بے شمار مصنوعات میں سے صرف تین ہیں جنہوں نے چین کی کنزیومر ایکسپو کو اپنی عالمی لانچنگ کا ایک ذریعہ بنایا۔
رواں برس کے ایونٹ میں 200 سے زائد نئی مصنوعات پہلی بار متعارف کرائی گئی ہیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں دوگنا ہیں۔
چین کی یہ پہلی قومی سطح کی نمائش ہے جس میں صارفین کی اشیاء پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ نمائش صارفین کے رجحانات کی عکاسی کرنے کا ایک ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ چین کی وسیع منڈی کے مواقع تک رسائی کا دروازہ بھی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): لی جِنگ مِنگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، چین ریجن، ڈریم جائرو سلیپ ٹوپیا گروپ
"ہم نے چین میں اپنی پہلی عالمی پیشکش کے لئے ’سی آئی سی پی ای‘ کا انتخاب تین اہم وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے۔ یہ تینوں وجوہات چین کی صارفین سے متعلق پالیسیوں سے ہم آہنگ ہیں۔ پہلی یہ کہ ’سی آئی سی پی ای‘ ہینان فری ٹریڈ پورٹ کے جزیرہ بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے بعد ہونے والی پہلی نمائش ہے۔ یہ ہمیں چین کے بنیادی وسائل سے منسلک ہونے میں مدد دیتی ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ چین میں صارفین کا رجحان ترقی کر رہا ہے اور وہ اعلیٰ معیار اور سائنسی بنیادوں پر مبنی نیند کے حل تلاش کر رہے ہیں۔ اور آخری وجہ یہ ہے کہ چینی پالیسیاں صحت مند صارفیت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کی غیر ملکی کمپنیوں کی معاون ہیں جن سے ہمیں مکمل اعتماد ملا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): کائی یی پِنگ، سربراہ، برانڈنگ اینڈ اسٹریٹیجک مارکیٹنگ، او ایس آئی ایم، چین
"ہینان کا کردار بیرونی دنیا اور چین کے درمیان ایک دروازے جیسا ہے۔ یہ ہمیں آئندہ سرمایہ کاری کے اقدامات کی منصوبہ بندی کے لئے اعتماد فراہم کرتا ہے۔ ترسیلی نظام کی کارروائیوں کو بہتر بنانے میں بھی یہ ہمارےلئے معاون ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): گینگ کانگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر و شریک بانی، پیسیفک الپاکاز ہوم ٹیکس گروپ
“سب سے پہلے تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہاں کی منڈی کا حجم بہت بڑا ہے۔
دوسری اہم بات ہینان فری ٹریڈ پورٹ ہے جہاں نئی پالیسیاں اور جدید قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔ یہ قوانین اس منڈی کو پوری دنیا کے لئے کھولنے میں مدد دیتے ہیں۔”
ہائیکو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کی ’ کنزیومر ایکسپو‘ میں عالمی برانڈز کی بھرپور شرکت
200 سے زائد نئی مصنوعات پہلی بار نمائش کے لئے پیش کی گئیں
صحت پر مبنی صارفیت اور تجرباتی معیشت نمایاں رجحانات رہے
نیند سے متعلق جدید آلہ شرکا کی توجہ کا مرکز بنا
برین ویو سینسر گہری اور پرسکون نیند میں مدد دیتا ہے
مساج چیئرز میں موجود ٹیکنالوجی مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہے
نرم، ہلکا اور آرام دہ بستر ‘الپاکا ٹوپر’ رواں برس کی خاص پروڈکٹ قرار
ہینان فری ٹریڈ پورٹ نےسرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کئے
جدت پسندی پر مبنی پالیسیوں نے عالمی کمپنیوں کے اعتماد میں اضافہ کیا
چین کی وسیع منڈی عالمی کاروبار کے لئے پُرکشش ہے


